بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ اور پارٹی کی دہلی یونٹ کے سابق صدر وجے گوئل نے آج دہلی حکومت کے جفت طاق فارمولے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا چالان کٹوایا ۔
مسٹر گوئل کے خلاف کل 3500 روپے کا چالان کاٹا
گیا جس میں سے دو ہزار روپے اس فارمولے کی خلاف ورزی کرکے طاق نمبر کی گاڑی چلانے پر کیا گیا۔
جبکہ ایک ہزار روپے کا جرمانہ انشورنس کے کاغذات نہ ہونے اور 500 روپے کا جرمانہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے پر کیا گیا۔